بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غسل‌کے‌مسائل

غسلِ جنابت میں تأخیر کرنا

سوال:۔

میں نے آپ کے کالم میں پڑھا تھا کہ حالتِ جنابت میں کھانے پینے کی اجازت ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ حالتِ جنابت میں کتنی دیر تک کھانے پینے کی اجازت ہے؟ اور حالتِ جنابت میں کتنی دیر تک رہ سکتے ہیں؟

جواب:۔

جنابت کی حالت میں ہاتھ منہ دھوکر کھانا پینا جائز ہے،(۱) لیکن غسل میں اتنی تأخیر کرنا کہ نماز فوت ہوجائے سخت گناہ ہے۔(۲)

  1. (۱) ویكرہ لہ قراءۃ توراۃ وإنجیل وزَبور ولَا قنوت ۱۲ تنویر الأبصار ولَا أكلہ وشربہ بعد غسل ید وفم۔ (درمختار ج:۱ ص:۱۷۵، مطلب یطلق الدعاء علٰی ما یشمل الثناء)۔
  2. (۲) قال تعالٰی: ﵟ فَخَلَفَ مِنۢ بَعۡدِهِمۡ خَلۡفٌ أَضَاعُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَٱتَّبَعُواْ ٱلشَّهَوَٰتِۖ فَسَوۡفَ يَلۡقَوۡنَ غَيًّا ٥٩ إِلَّا مَن تَابَ ﵞ۔ قال ابن مسعود: لیس معنی أضاعوھا تركوھا بالكلیۃ، ولٰـكن أخروھا عن أوقاتھا ۔۔۔۔ وقال تعالٰی: ﵟفَوَيۡلٞ لِّلۡمُصَلِّينَ ٤ ٱلَّذِينَ هُمۡ عَن صَلَاتِهِمۡ سَاهُونَ ٥ﵞ۔ قال صلی اللہ علیہ وسلم: ھم الذین یؤخرون الصلاۃ عن وقتھا۔ (الزواجر عن إقتراف الكبائر ج:۱ ص:۱۳۳)