بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غسل‌کے‌مسائل

غسل کی حاجت ہو تو روزہ رکھنا اور کھانا پینا

سوال:۔

اگر آدمی کو غسل کی حاجت ہو اور اسے روزہ بھی رکھنا ہو تو کیا غسل سے پہلے روزہ رکھنا جائز ہے؟ اور ایسی حالت میں کھانا پینا مکروہ تو نہیں؟

جواب:۔

ہاتھ منہ دھوکر کھاپی لے اور روزہ رکھ لے، غسل بعد میں کرلے، جنابت کی حالت میں کھانا پینا مکروہ نہیں۔(۱)

  1. (۱) عن عائشۃ رضی اللہ عنہ قالت: کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم إذا کان جنبًا فأراد أن یأكل أو ینام توضأ وضوئہ للصلاۃ۔ (مشكوٰۃ ص:۴۹، باب مخالطۃ الجنب وما یباح لہ، الفصل الأوّل)۔