غسلکےمسائل
اٹیچ باتھ رُوم میں غسل سے پاکی
سوال:۔
آج کل ایک فیشن ہوگیا ہے کہ مکانوں میں ’’اٹیچ باتھ رُوم‘‘ بنائے جاتے ہیں، یعنی یہ کہ بیت الخلاء اور غسل خانہ ایک ساتھ ہوتا ہے، تو کیا ایسی جگہ غسل کرنے سے انسان پاک ہوجاتا ہے؟
جواب:۔
جس جگہ غسل کر رہا ہے، اگر وہ پاک ہے اور ناپاک جگہ سے چھینٹے بھی نہیں آتے، تو پاک نہ ہونے کی کیا وجہ ہے؟ اگر وہ جگہ مشکوک ہو تو پانی بہاکر پہلے اس کو پاک کرلیا جائے، پھر غسل کیا جائے۔

