بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غسل‌کے‌مسائل

پانی کی بالٹی میں غسل کے وقت چھینٹے پڑجائیں تو پانی کا حکم

سوال:۔

ناپاکی سے غسل کے وقت اگر دو بالٹیوں میں پانی ہو، یا ایک میں ہی ہو، نہاتے وقت اِحتیاط کے باوجود کچھ چھینٹے بالٹی کے پانی میں گرجاتے ہیں، کیا ایسی صورت میں پانی ناپاک ہوجاتا ہے؟

جواب:۔

یہ اِحتیاط کی جائے کہ بالٹی میں چھینٹے نہ پڑیں، لیکن ایسے چھینٹوں سے پانی ناپاک نہیں ہوتا، اس لئے زیادہ وہم بھی نہیں کرنا چاہئے۔(۱)

  1. (۱) حاشیہ نمبر۱، صفحہ ہذا۔