غسلکےمسائل
غسلِ جنابت کرتے وقت چھینٹے پانی میں گرگئے تو وہ ناپاک نہیں ہوا
سوال:۔
غسلِ جنابت کر رہا تھا، غسل کا پانی بالٹی میں ہے، جسم پر پانی ڈالتے وقت چھینٹے بالٹی میں چلے گئے تو کیا بالٹی کا پانی ناپاک ہوجائے گا یا کہ نہیں؟
جواب:۔
نہیں ہوتا،(۱) ایسے توہمات پر عمل کرنے سے آدمی وسواسی بن جاتا ہے۔(۲)
- (۱) وقد صرحوا بأن الماء المستعمل علی القول بطھارتہ إذا اختلط بالماء الطھور، لَا یخرجہ عن الطھوریۃ، إلّا إذا غلبہ أو ساواہ، أما إذا کان مغلوبا فلا یخرجہ عن الطھوریۃ، فیجوز الوضوء بالكل۔ (البحر الرائق ج:۱ ص:۷۴، طبع بیروت، وكذا فی ردالمحتار ج:۱ ص:۱۹۸، طبع ایچ ایم سعید)۔
- (۲) عن أبیّ بن كعب عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: إن للوضوء شیطانًا یقال لہ الولھان، فاتقوا وسواس الماء۔ (جامع الترمذی ج:۱ ص:۹، باب کراھیۃ الْإسراف فی الوضوء، طبع کتب خانہ رشیدیہ دھلی)۔

