غسلکےمسائل
مہندی کے رنگ کے باوجود غسل ہوجاتا ہے
سوال:۔
ہماری بزرگ خواتین کا یہ فرمانا ہے کہ اگر ایام کے دوران مہندی لگائی جائے تو جب حنا کا رنگ مکمل طور پر اُتر نہ جائے، پاکی کا غسل نہیں ہوگا۔
جواب:۔
عورتوں کا یہ مسئلہ بالکل غلط ہے، غسل ہوجائے گا، غسل کے صحیح ہونے کے لئے مہندی کے رنگ کا اُتارنا کوئی شرط نہیں۔(۱)
- (۱) وفی الجامع الصغیر سئل أبو القاسم عن ۔۔۔ والمرأۃ التی صبغت اصبعھا بالحناء أو الصرام أو الصباغ، قال: كل ذالك سواء یجزیھم وضوئھم ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۴، طبع بلوچستان)۔

