غسلکےمسائل
دانت پر خول چڑھا ہوا ہو تو غسل و وضو کا حکم
سوال:۔
میرا ایک دانت اندر سے خالی تھا، صرف خول باقی تھا، اور اس وجہ سے اکثر خون آتا تھا، اور نماز میں بھی یہی شکایت رہتی تھی، میں نے اس کے اُوپر اسٹیل کا خول مصالحہ وغیرہ کے ذریعے مضبوط لگوالیا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں جبکہ پانی دانت تک نہیں پہنچتا، کیا غسل اور وضو صحیح ہوجائے گا؟
جواب:۔
اگر وہ اُوپر اسٹیل والا دانت جما ہوا ہے تو غسل اور وضو جائز ہے۔(۱)
- (۱) (و) لَا یمنع (ما علٰی ظفر صباغ (و) لَا (طعام بین أسنانہ) أو فی سنہ المجوف بہ یفتی وقیل إن صلبا منع وھو الأصح۔ (درمختار علٰی ھامش رد المحتار ج:۱ ص: ۱۵۴ مطلب فی ابحاث الغسل)۔ أیضًا: الأصل وجوب الغسل إلّا أنہ سقط لحرج۔ (ردالمحتار ج:۱ ص: ۱۵۳، طبع ایچ ایم سعید)۔

