غسلکےمسائل
دانت بھروانے سے صحیح غسل میں رُکاوٹ نہیں
سوال:۔
میرے ایک دانت میں سوراخ ہے جس کی وجہ سے دانت درد کرتا ہے اور منہ سے بدبو بھی آتی ہے، میں اس کو ڈاکٹر سے بھروانا چاہتا ہوں، لیکن بعض لوگوں کی رائے ہے کہ ایسا کرنے سے غسل نہیں ہوتا؟
جواب:۔
’’بعض لوگوں‘‘ کی یہ رائے صحیح نہیں، دانت بھروالینے کے بعد جب مسالہ دانت کے ساتھ پیوست ہوجاتا ہے تو اس کا حکم اجنبی چیز کا نہیں رہتا، اس لئے وہ غسل کے صحیح ہونے سے مانع نہیں۔(۱)
- (۱) حوالہ بالا۔

