بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غسل‌کے‌مسائل

پیتل کے دانت کے ساتھ غسل اور وضو صحیح ہے

سوال:۔

مؤدّبانہ گزارش ہے کہ چونکہ میرے سامنے ایک مسئلہ پیچیدہ زیرِ غور ہے، وہ یہ ہے کہ میرے سامنے والے دو چوڑے دانتوں میں سے ایک دانت آدھا ٹوٹا ہوا تھا اور آدھا باقی تھا، اس آدھے دانت کے اُوپر میں نے پیتل کا کور چڑھایا ہوا ہے، جو دُوسرے دانتوں کی طرح مضبوط ہے اور علیحدہ کرنے سے جدا نہیں ہوتا، لیکن بعض حضرات یہ کہتے ہیں کہ تمہارے دانت تک پانی نہیں پہنچتا ہے، لہٰذا تمہارا وضو صحیح نہیں ہوتا ہے اور اسی لئے نماز بھی صحیح نہیں ہوتی۔

جواب:۔

آپ کا غسل اور وضو صحیح ہے۔(۱)

  1. (۱) (و) لَا یمنع (ما علٰی ظفر صباغ (و) لَا (طعام بین أسنانہ) أو فی سنہ المجوف بہ یفتی وقیل إن صلبا منع وھو الأصح۔ (در مختار علٰی ھامش رد المحتار ج:۱ ص:۱۵۴، مطلب فی ابحاث الغسل)۔ أیضًا: الأصل وجوب الغسل إلّا أنہ سقط لحرج۔ (ردالمحتار ج:۱ ص:۱۵۳، طبع ایچ ایم سعید کراچی)۔