غسلکےمسائل
گہرے اور جاری پانی میں غوطہ لگانے سے پاکی
سوال:۔
میرے ایک دوست نے کہا ہے کہ اگر پانی گہرا ہو اور جاری ہو، یعنی بہتا ہوا ہو، اس میں ایک مرتبہ ڈُبکی لگانے سے جسم پاک ہوجاتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب:۔
صحیح ہے! مگر کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھی فرض ہے، اگر یہ دونوں فرض ادا کرلے تو پانی میں ڈُبکی لگانے سے غسل ہوجائے گا۔(۱)
- (۱) وفرض الغسل غسل فمہ وأنفہ وبدنہ۔ (تنویر الأبصار مع رد المحتار ج:۱ ص:۱۵۱، مطلب فی ابحاث الغسل، عالگمیری ج:۱ ص:۱۳، الباب الثانی فی الغسل)۔ أیضًا: والغسل من الجنابۃ والحیض والنفاس أن یبدأ فیغسل ما بہ من الأذیٰ، ثم یتوضأ وضوئہ للصلاۃ ثم یفیض الماء علٰی رأسہ وسائر جسدہ ۔۔۔ ولَا بد من المضمضۃ والْإستنشاق قال أبوبكر: روی عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم أنہ توضأ وضوئہ للصلاۃ فی غسل الجنابۃ ثم أفاض الماء علٰی رأسہ وسائر جسدہ ثلاثًا غیر رجلیہ ثم تنحٰی فغسل رجلیہ۔ (شرح مختصر الطحاوی ج:۱ ص:۴۰۸)۔

