بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غسل‌کے‌مسائل

جانگیہ پہن کر غسل اور وضو کرنا

سوال:۔

یہاں پھانسی وارڈ میں بلکہ پورے جیل کے اندر ہم قیدی لوگ غسل کرنے کے لئے انڈرویئر یا چڈی پہنتے ہیں، کیا غسل ہوجائے گا، اگرچہ جنبی بھی ہو؟ اگر غسل ہوتا ہے تو وضو بھی ہوگیا؟

جواب:۔

اگر نیکر، جانگیہ پہن کر کپڑے کے نیچے پانی پہنچ جائے اور بدن کا پوشیدہ حصہ دُھل جائے تو غسل صحیح ہوگا۔(۱) غسل میں وضو خود ہی ہوجاتا ہے، غسل کے بعد جب تک کم از کم دو رکعت نماز نہ پڑھ لی جائے یا کوئی دُوسری ایسی عبادت ادا نہ کرلی جائے جس میں وضو شرط ہے، دوبارہ وضو کرنا مکروہ ہے۔(۲)

  1. (۱) ویجب أی یفرض غسل كل ما یمكن من البدن بلا حرج مرۃ۔ (درالمختار مع الرد المحتار ج:۱ ص: ۱۵۲)۔
  2. (۲) فإن کان فی مجلس واحد كرہ قولہ فإن کان فی مجلس واحد أی ولم یؤد بالأوّل عبادۃ شرع التطھیر لھا وإلّا فلا یكرہ۔ (حاشیۃ الطحطاوی علٰی مراقی الفلاح ص:۲۳، كتاب الطھارۃ)۔