غسلکےمسائل
خلافِ سنت غسل سے پاکی
سوال:۔
غسل اگر سنت کے مطابق ادا نہ کیا جائے تو کیا اس سے ناپاکی دُور نہیں ہوتی؟
جواب:۔
اگر کلی کرلی، ناک میں پانی ڈالا اور پورے بدن پر پانی بہالیا تو طہارت حاصل ہوگئی، کیونکہ غسل میں یہی تین چیزیں فرض ہیں۔(۱)
- (۱) وفرض الغسل: غسل فمہ وأنفہ وبدنہ۔ (تنویر الأبصار مع رد المحتار ج:۱ ص:۱۵۱، مطلب فی ابحاث الفصل)۔ أیضًا: الفصل الأوّل فی فرائضہ، وھی ثلاثۃ: المضمضۃ والْإستنشاق وغسل جمیع البدن۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۳)۔

