بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غسل‌کے‌مسائل

غسل کے آخر میں کلی اور غرارے کرنا یاد آئے

سوال:۔

کوئی شخص حالتِ جنابت میں ہے اور وہ غسل کرتا ہے، جب وہ تمام بدن پر پانی ڈالتا ہے تو بعد میں اسے کلی اور غرارے یاد آتے ہیں، اور اسی وقت وہ کلی اور غرارے کرتا ہے، اس وقت اس شخص کا غسل مکمل ہوجاتا ہے یا دوبارہ پانی ڈالنا پڑے گا؟

جواب:۔

غسل ہوگیا، دوبارہ غسل کی ضرورت نہیں۔(۱)

  1. (۱)وحد المضمضۃ استیعاب الماء جمیع الفم وحد الْإستنشاق أن یصل الماء إلی المارن، كذا فی الخلاصۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۶ الفصل الثانی فی سنن الوضوء)۔