بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غسل‌کے‌مسائل

کیا غسل میں غرغرہ کرنا، ناک میں پانی ڈالنا ضروری ہے؟

سوال:۔

غسل میں تین چیزیں فرض ہیں، غرارہ کرنا، ناک میں پانی ڈالنا، پورے بدن پر اس طرح پانی بہانا کہ بال کے برابر جگہ بھی خشک نہ رہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ غسل میں غرارہ کرتے ہوئے مجھے اُلٹی آتی ہے، میں پانی حلق تک نہیں پہنچاسکتا۔ دُوسرا مسئلہ یہ ہے کہ سردی کی وجہ سے ناک بند ہوجائے تو ناک کے نرم حصے تک پانی پہنچانا بہت مشکل ہوجاتا ہے، ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟

جواب:۔

غرغرہ کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا اتنی شدّت کے ساتھ نہ کیا جائے کہ تکلیف ہو، مثلاً اُنگلی گیلی کرکے ناک میں پھیرلینا کافی ہے،(۱) اسی طرح حلق میں پانی پھیر لینا کافی ہے۔(۲)

  1. (۱) وحد المضمضۃ استیعاب الماء جمیع الفم وحد الْإستنشاق أن یصل الماء إلی المارن، كذا فی الخلاصۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۶ الفصل الثانی فی سنن الوضوء)۔
  2. (۲) الجنب إذا شرب الماء ولم یمجّہ لم یضرہ ویجزیہ عن المضمضۃ إذا أصاب جمیع فمہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳ الفصل الأوّل فی فرائضہ)۔