بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پانی‌کے‌اَحکام

کنویں میں گرکر آدمی مرجائے تو کیسے پاک ہوگا؟

سوال:۔

فقیر کا ایک بھائی جو آج سے کچھ عرصہ پہلے کنویں کے اندر چھلانگ لگاکر ہلاک ہوگیا تھا، وہ ذہنی مریض تھا، کبھی کبھی زمین پر دورہ پڑجاتا تھا، اب اس کنویں کا پانی کیسے پاک کیا جائے؟

جواب:۔

کنویں کا سارا پانی نکال دیا جائے، کنواں پاک ہوجائے گا۔ اور اگر کنویں کا پانی اتنا زیادہ ہے کہ سارے پانی کا نکالنا ممکن نہیں تو دو سو سے تین سو ڈول نکال دئیے جائیں۔(۱)

  1. (۱) وإن مات فی البئر آدمی نزح جمیع ما فیھا وإن کانت البیر بحیث لَا یمكن نزحھا أخرجوا مقدار ما کان فیھا ۔۔۔ وھی نزح مائتا دلوٍ إلٰی ثلاث مائۃ۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۲۷، طبع شركت علمیہ، ملتان)۔