بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پانی‌کے‌اَحکام

ٹینکی میں پرندہ گر کر پھول جائے تو کتنے دن کی نمازیں لوٹائی جائیں؟

سوال:۔

پانی کی ٹینکی میں اگر پرندہ گر کر مرجائے اور پھول جائے یا پھٹ جائے اور اس کے گرنے کا وقت بھی معلوم نہ ہو تو کتنے روز کی نمازیں لوٹائی جائیں گی؟

جواب:۔

اس میں دو قول ہیں، ایک یہ کہ اگر جانور پھولا پھٹا ہوا پایا جائے تو اس کو تین دن کا سمجھا جائے گا، اور تین دن کی نمازیں لوٹائی جائیں گی۔ دُوسرا قول یہ ہے کہ جس وقت علم ہوا، اسی وقت سے نجاست کا حکم کیا جائے گا، پہلے قول میں احتیاط ہے، اور دُوسرے میں آسانی ہے۔(۱)

  1. (۱) ویحكم بنجاستھا مغلظۃ من وقت الوقوع إن علم ۔۔۔ (ومذ ثلاثۃ أیام) بلیالیھا (إن انتفخ أو تفسخ) إستحسانًا وقالَا من وقت العلم فلا یلزمھم شیء قبلہ قال الشامی: وصرح فی البدائع بأن قولھما قیاس وقولہ إستحسان وھو الأحوط فی العبادات اھـ۔ (رد المحتار علی الدر المختار ج:۱ ص:۲۱۹، مطلب مھم فی تعریف الْإستحسان)۔