بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پانی‌کے‌اَحکام

بارش کے پانی کے چھینٹے

سوال:۔

بارش کا وہ پانی جو سڑکوں پر جمع ہوجاتا ہے، کیا یہ نجاستِ غلیظہ ہے یا خفیفہ؟ اگر نمازی کے کپڑوں پر لگ جائے تو کتنی مقدار کے موجود ہوتے ہوئے نمازی نماز پڑھ سکتا ہے؟

جواب:۔

بارش کا پانی جو سڑکوں پر ہوتا ہے، اس کے چھینٹے پڑجائیں تو ان کو دھولینا چاہئے، تاہم بہ ضرورت ان کپڑوں میں نماز پڑھنے کو جائز لکھا ہے۔(۱)

  1. (۱) وقد قال فی شرح المنیۃ: المعلوم من قواعد أئمتنا التسھیل فی مواضع الضرورۃ والبلوی العامۃ كما فی مسئلۃ آبار الفلوات ونحوھا اھـ۔ أی کالعفو عن نجاسۃ المعذور وعن طین الشارع الغالب علیہ النجاسۃ وغیر ذٰلك۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۱۸۹، تنبیہ مھم فی طرح الزبل فی القساظل)۔