بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

پانی‌کے‌اَحکام

سڑکوں پر کھڑے بارش کے پانی کے چھینٹے پڑجائیں تو کیا حکم ہے؟

سوال:۔

بارش کے بعد عموماً سڑکوں پر پانی جمع ہوجاتا ہے، اگر اس پانی کے چھینٹے کپڑوں پر لگ جائیں تو کیا نہانا اور کپڑے تبدیل کرنا ضروری ہے؟

جواب:۔

بارش کے چھینٹے ضرورت کی بنا پر معاف ہیں، اور اگر ان کو دھولیا جائے تو بہت اچھا ہے۔(۱)

  1. (۱) وقد قال فی شرح المنیۃ: المعلوم من قواعد أئمتنا التسھیل فی مواضع الضرورۃ والبلوی العامۃ كما فی مسئلۃ آبار الفلوات ونحوھا اھـ۔ أی کالعفو عن نجاسۃ المعذور وعن طین الشارع الغالب علیہ النجاسۃ وغیر ذٰلك۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۱۸۹، تنبیہ مھم فی طرح الزبل فی القساظل)۔