پانیکےاَحکام
ناپاک چھینٹے والے لوٹے کو پاک کرنا
سوال:۔
اگر لوٹے میں پانی رکھا ہوا ہو اور اس پر کسی نے چھینٹے مار دئیے ہوں تو پاک کرنے کے لئے اگر تین مرتبہ لوٹے کی ٹونٹی سے پانی گرادیا جائے تو پانی پاک ہوجائے گا یا پانی پھینک دیا جائے گا؟
جواب:۔
محض چھینٹے پڑنے سے تو پانی ناپاک نہیں ہوتا، البتہ اگر چھینٹے ناپاک ہوں تو پانی ناپاک ہوجائے گا، اور اس کے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے اُوپر سے اور پانی ڈال دیا جائے یہاں تک کہ ٹونٹی اور کناروں سے پانی بہ نکلے، بس پاک ہوجائے گا۔(۱)
- (۱) قال الشامی: ان دلوا تنجس فأفرغ فیہ رجل ماء حتی امتلاء وسال من جوانبہ ھل یطھر بمجرد ذٰلك أم لَا؟ والذی یظھر لی الطھارۃ۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۱۹۶، مطلب فی الحاق نحو القصعۃ بالحوض)۔

