پانیکےاَحکام
کنویں میں پیشاب گرنے سے کنواں ناپاک ہوجاتا ہے
سوال:۔
اگر لڑکی یا لڑکے کا پیشاب کنویں میں گر جائے تو فقہِ اسلامی کی رُو سے کیا حکم ہے؟
جواب:۔
کنواں ناپاک ہوجائے گا، اور اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کا پورا پانی نکال دیا جائے، پانی نکال دینے سے ڈول، رسّی، کنویں کا گارہ اور کنویں کی دیواریں سب پاک ہوجائیں گی۔(۱)
- (۱) (إذا وقت نجاسۃ) لیس بحیوان، ولو مخفقۃ أو قطرۃ بول أو دم ۔۔۔ (فی بئر دون القدر الكثیر) ۔۔۔ (ینزح كل مائھا) الذی کان فیھا وقت الوقوع ذكرہ ابن الكمال (بعد إخراجہ) إلّا إذا تعذر كخشبۃ أو خرقۃ متنجسۃ فینزح الماء إلٰی حد لَا یملأ نصف الدلو یطھر الكل تبعًا۔ وفی الشامیۃ (قولہ ینزح كل مائھا) أی دون الطین لورود الآثار ینزح الماء۔ (درمختار مع رد المحتار ج:۱ ص:۲۱۱، ۲۱۲، فصل فی البئر۔ وأیضًا فی حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح ص:۲۲)۔

