پانیکےاَحکام
سمندر کا پانی ناپاک نہیں ہوتا
سوال:۔
کیا سمندر کے پانی سے وضو کرکے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ چونکہ سمندر میں ہر جانور پانی پیتا ہے تو وہ پانی ناپاک ہوجاتا ہے۔
جواب:۔
سمندر کا پانی پاک ہے،(۱) جانوروں کے پینے یا کسی اور چیز سے وہ ناپاک نہیں ہوتا۔(۲)
- (۱) (و) كذا (ماء البحر) الملح لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم ھو الطھور ماؤہ الحل میتتہ (مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی ص:۲۰، كتاب الطھارۃ، أیضًا: ھدایۃ ج:۱ ص:۳۳، طبع شركت علمیہ، ملتان)۔
- (۲) والماء الجاری إذا وقعت فیہ نجاسۃ جاز الوضوء بہ إذا لم یر لھا أثر لأنھا لَا تستقرّ مع جریان الماء والأثر ھو الطعم أو الرائحۃ أو اللون۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۳۶، طبع شركت علمیہ، ملتان)۔

