بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌چیزوں‌سے‌وضو‌نہیں‌ٹوٹتا

وضو کے دوران بات چیت کرنا، اَذان کا جواب دینا

سوال:۔

وضو کے دوران اَذان کا جواب دینا چاہئے یا وضو کی دُعائیں پڑھنا چاہئے؟ نیز سلام کرنا یا اس کا جواب دینا، دُنیا کی باتیں، ہنسی مذاق یا تبلیغ ومسائل کی بات کرنا کیسا ہے؟

جواب:۔

وضو کے دوران ضروری بات چیت کرنا اور اَذان کا جواب دینا جائز ہے، ہنسی مذاق کرنا بُری بات ہے۔(۱)

  1. (۱) ومن آدابہ ۔۔۔ وعدم التكلم بكلام الناس إلّا لحاجۃ تفوتہ۔ (الدر المختار مع الرد ج:۱ ص:۱۲۶، طبع ایچ ایم سعید)۔ أیضًا: آداب الوضوء ۔۔۔ عدم التكلم بكلام الناس، بلا ضرورۃ لأنہ یشغلہ عن الدعاء المأثور۔ (الفقہ الْإسلامی وأدلّتہ ج:۱ ص:۲۵۱، طبع دار الفكر، بیروت)۔