بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌چیزوں‌سے‌وضو‌نہیں‌ٹوٹتا

وضو کے درمیان سلام کا جواب دینا

سوال:۔

وضو کرتے ہوئے اور کھانے کے دوران سلام کا جواب دینا ضروری ہے یا نہیں؟ جبکہ سلام کرنے والے کو مسئلہ معلوم نہ ہو تو وضو میں مصروف ہونے کی وجہ سے ناراضی اور غلط فہمی ہوسکتی ہے۔

جواب:۔

وضو کے دوران سلام اور جواب میں کوئی حرج نہیں،(۱) کھانے کے دوران سلام نہیں کہنا چاہئے، اور کھانے والے کے ذمہ سلام کا جواب دینا واجب نہیں۔(۲)

  1. (۱) کذا فی إمداد الاحکام ج:۱ ص:۲۵۴، طبع دارالعلوم کراچی۔
  2. (۲) یكرہ علٰی عاجز عن الرد حقیقۃ کآكل أو شرعًا كمصل وقاریٔ ولو سلم لَا یستحق الجواب۔ اھـ (الدر المختار علٰی ھامش رد المحتار ج:۶ ص:۴۱۵ كتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی البیع، أیضًا رد المحتار ج:۱ ص:۶۱۷)۔