بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌چیزوں‌سے‌وضو‌نہیں‌ٹوٹتا

سینٹ اور وضو

سوال:۔

غسل کرنے کے بعد یا وضو کرنے کے بعد ناخن کاٹنے، شیو بنانے اور سینٹ لگانے سے وضو تو نہیں ٹوٹتا اور نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟ سنا ہے کہ سینٹ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور نماز نہیں ہوتی، کیونکہ اس میں اسپرٹ ہوتی ہے، اور اگر سینٹ لگا بھی لیا جائے تو کیا وضو کرلینا ہی کافی ہے یا کپڑے بھی دُوسرے پہنے جائیں اور غسل کیا جائے، کیونکہ سینٹ کی خوشبو سارے بدن اور کپڑوں میں بس جاتی ہے؟

جواب:۔

وضو کرنے کے بعد بال کاٹنے یا ناخن تراشنے سے وضو نہیں ٹوٹتا،(۱) اسی طرح سینٹ لگانے سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ سینٹ میں کوئی ناپاک چیز ہوتی ہے یا نہیں؟ اس کی مجھے تحقیق نہیں۔ میں نے بعض معتبر لوگوں سے سنا ہے کہ اس میں کوئی ناپاک چیز نہیں ہوتی، اگر یہ صحیح ہے تو سینٹ لگانا جائز ہے۔

  1. (۱) ولَا یعاد الوضوء ۔۔۔ بحلق رأسہ ولحیتہ كما لَا یعاد الغسل للمحل ولَا الوضوء بحلق شاربہ وحاجبہ وقلم ظفرہ۔ (درمختار مع ردالمحتار ج:۱ ص:۱۰۱)۔