بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌چیزوں‌سے‌وضو‌نہیں‌ٹوٹتا

ہاتھ پر ایلفی سلوشن لگا ہو تو وضو کا شرعی حکم

سوال:۔

ہمارے کام میں ایلفی سلوشن کا اِستعمال ہوتا ہے، بعض اوقات یہ ہاتھ پر لگی ہوتی ہے اور ہم وضو کرکے نماز پڑھ لیتے ہیں، بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ سلوشن لگی ہے اور اُنگلی پر اس کا اثر ہے، اس سے وضو اور غسل ہوجاتا ہے یا دوبارہ کرنا لازم ہے؟

جواب:۔

اگر یہ سلوشن ہاتھ پر لگی رہ جائے تو وضو نہیں ہوگا، اس لئے وضو سے پہلے اس کو اُتارنا ضروری ہے، واللہ اعلم!(۱)

والمعتبر فی جمیع ذالك نفوذ الماء ووصولہ إلی البدن۔ (كذا فی رد المحتار ج:۱ ص:۱۵۴ مطلب فی ابحاث الغسل)۔

  1. (۱) کیونکہ اس صورت میں جلدتک پانی پہنچنا یقینی نہیں،