جنچیزوںسےوضونہیںٹوٹتا
نماز کے بعد ہاتھ پر آٹا وغیرہ کے ذَرّات دیکھے تو کیا دوبارہ وضو کرے؟
سوال:۔
اگر کوئی شخص نماز ختم کرنے کے بعد ہاتھ یا پیر وغیرہ پر آٹے کا باریک ذَرّہ یا سینٹ یا کوئی بھی نامعلوم چیز لگی محسوس کرتا ہے تو کیا نماز کی ادائیگی دوبارہ کی جائے گی؟ خاص کر خواتین کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے، ہر نماز سے پہلے اعضا کا بغور ناخنوں کے اندر تک موازنہ کرنے سے نماز کو دیر ہوجاتی ہے، خصوصاً مغرب۔
جواب:۔
اگر کوئی چیز ایسی لگی ہوئی ہو جو بدن تک پانی کے پہنچنے سے مانع ہو تو وضو نہیں ہوگا، اس لئے نماز بھی نہیں ہوگی، دوبارہ ادا کرنی ہوگی۔(۱)
- (۱) لو کان علیہ جلد سمك أو خبز ممضوغ قد جف فتوضأ ولم یصل الماء إلٰی ما تحتہ، لم یجز لأنّ التحرز عنہ ممكن، كذا فی المحیط۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۵، الفصل الأوّل فی فرائض الوضوء)۔

