بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌چیزوں‌سے‌وضو‌نہیں‌ٹوٹتا

جسم پر تیل، کریم یا ویسلین لگی ہو تو وضو کا حکم

سوال:۔

اگر جسم پر تیل، کریم یا ویسلین وغیرہ لگی ہوں تو اس پر سے وضو کرنے سے وضو ہوجائے گا یا نہیں؟ یا پہلے صابن سے دھونا ضروری ہے؟ اور اگر صابن سے بھی پوری طرح صاف نہ ہو تو اس صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

جواب:۔

تیل لگاکر وضو کرنا صحیح ہے۔ اگر بدن پر ایسی چیز لگی ہو جو پانی کے بدن تک پہنچنے سے مانع ہو تو اس کا دُور کرنا ضروری ہے۔(۱)

نیز دیکھئے: اسی صفحے کا حاشیہ نمبر۱۔

  1. (۱) قال المقدسی: وفی الفتاویٰ دھن رجلیہ ثم توضأ وأمرّ الماء علٰی رجلیہ، ولم یقبل الماء للدسومۃ جاز لوجود غسل الرجلین۔ (شامی ج:۱ ص:۱۵۴ مطلب فی ابحاث الغسل)۔