جنچیزوںسےوضونہیںٹوٹتا
سرخی، پاؤڈر، کریم لگاکر وضو کرنا
سوال:۔
عورت کے لئے ناخن پر پالش لگانا گناہ ہے کہ یہ لگانے سے وضو نہیں ہوتا، اور وضو نہیں تو نماز بھی نہیں، مگر مروّجہ کریم، پاؤڈر یا سرخی لگانا کیسا ہے؟ کیونکہ اس سے ناخن پالش کی طرح کوئی قباحت نہیں کہ وضو کا پانی اندر نہ جائے۔
جواب:۔
ان میں اگر کوئی ناپاک چیز ملی ہوئی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں، مگر ناخن پالش کی طرح سرخی کی تہ جم جاتی ہے، اس لئے وضو اور غسل کے لئے اس کا اُتارنا ضروری ہے۔(۱)
- (۱) نعم ذكر الخلاف فی شرح المنیۃ فی العجین واستظھر المنع لأن فیہ لزوجۃ وصلابۃ تمنع نفوذ الماء۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۱۵۴، مطلب فی ابحاث الغسل، طبع ایچ ایم سعید)۔

