جنچیزوںسےوضونہیںٹوٹتا
مصنوعی دانت کے ساتھ وضو
سوال:۔
مصنوعی دانت لگاکر وضو ہوجاتا ہے یا ان کا اُتارنا ضروری ہے؟
جواب:۔
نکالنے کی ضرورت نہیں، ان کے ساتھ وضو دُرست ہے۔(۱)
الفصل الثانی فی سُنن الوضوء ۔۔۔ ومنھا المضمضۃ والْإستنشاق والسُّنَّۃ أن یتمضمض ثلاثًا ویأخذ لكل واحد منھما ماء جدیدًا فی كل مرۃ وكذا فی محیط السرخسی وحد المضمضۃ استیعاب الماء جمیع الفم۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۶، كتاب الطھارۃ)۔
- (۱) کیونکہ وضو میں کلی کرنا سنت ہے، اور ان دانتوں کے نکالے بغیر اس پر عمل ہوجاتا ہے۔

