جنچیزوںسےوضونہیںٹوٹتا
سر یا داڑھی پر مہندی ہو تو وضو کا حکم
سوال:۔
کوئی شخص سر یا داڑھی پر مہندی کا استعمال کرتا ہے، مہندی خشک ہوجانے کے بعد اس کو دھو کر اُتارنے سے پہلے کیا صرف وضو کرکے نماز ادا کرسکتا ہے یا پہلے مہندی کو بھی دھوکر صاف کرلے؟
جواب:۔
وضو صحیح ہونے کے لئے مہندی کا اُتارنا ضروری ہے۔(۱)
- (۱) والمعتبر فی جمیع ذٰلك نفوذ الماء ووصولہ إلی البدن۔ (كذا فی رد المحتار عن المنیۃ ج:۱ ص:۱۵۴، مطلب فی ابحاث الغسل)۔ أیضًا: والخضاب إذا تجسد ویبس یمنع تمام الوضوء والغسل۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۴)۔

