بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌چیزوں‌سے‌وضو‌نہیں‌ٹوٹتا

کان کا میل نکالنے سے وضو نہیں ٹوٹتا

سوال:۔

باوضو آدمی کان کی کھجلی کی وجہ سے اُنگلی سے کھجلی کرے اور کان کا موم اُنگلی پر لگے اور اُنگلی کو اپنی قمیص سے صاف کرے تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟ نیز قمیص پر موم لگنے سے وہ قمیص پاک رہے گی یا نہیں؟

جواب:۔

کان کے میل سے وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ کان بہتے ہوں اور کان میں اُنگلی ڈالنے سے اُنگلی کو پانی لگ جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا،(۱) اور وہ پانی بھی نجس ہے۔

  1. (۱) (كما لَا ینقض لو خرج من اذنہ) ونحوھا كعینہ وثدیہ (قیح) ونحوہ كصدید وماء سرۃ وعین (لَا بوجع وإن) خرج (بہ) أی بوجع نقض لأنہ دلیل الجرح ۔۔۔إلخ۔ وفی الشامیۃ: قال فی البحر: وفیہ نظر بل الظاھر إذا کان الخارج قیحًا أو صدیدًا انقض سواء کان مع وجع أو بدونہ لأنھما لَا یخرجان إلّا عن علۃ۔ (درمختار مع رد المحتار ج:۱ ص:۱۴۷، مطلب فی ندب مراعات الخلاف ۔۔۔الخ)۔