جنچیزوںسےوضونہیںٹوٹتا
ناخنوں میں میل ہونے پر بھی وضو ہوجاتا ہے
سوال:۔
کام کرنے کے دوران ناخنوں میں میل چلا جاتا ہے، اگر ہم میل صاف کئے بغیر وضو کریں تو وہ ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔
وضو ہوجائے گا،(۱) مگر ناخن بڑھانا خلافِ فطرت ہے۔(۲)
- (۱) (ولَا یمنع) الطھارۃ ۔۔۔ (ونیم) ودرن ووسخ ۔۔۔ (وتراب) وطین ولو (فی ظفر مطلقًا) أی فی الأصح۔ (در مختار مع رد المحتار ج:۱ ص:۱۵۴ مطلب فی ابحاث الغسل)۔
- (۲) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: الفطرۃ خمس: الختان والْإستحداد وقصّ الشارب وتقلیم الأظفار ونتف الْإبط۔ متفق علیہ۔ (مشكوٰۃ المصابیح، باب الترجل، الفصل الأوّل ص: ۳۸۰ طبع قدیمی کتب خانہ)۔

