جنچیزوںسےوضونہیںٹوٹتا
باوضو آدمی سگریٹ، نسوار اِستعمال کرلے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال:۔
نماز کے لئے وضو کیا، لیکن جماعت کو دیر ہے، اگر آدمی سگریٹ یا نسوار کھالے تو کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا برقرار رہتا ہے؟
جواب:۔
وضو تو نہیں ٹوٹتا،(۱) لیکن نماز سے پہلے منہ صاف کرلینا ضروری ہے کہ سگریٹ اور نسوار کی بدبو نہ رہے۔(۲)
- (۱) کذا فی کفایۃ المفتی ج:۲ ص:۳۲۲، طبع دارالاشاعت کراچی۔
- (۲) (قولہ وأكل نحو ثوم) أی كبصل ونحوہ مما لہ رائحۃ كریھۃ للحدیث الصحیح فی النھی عن قربان آكل الثوم والبصل المسجد ۔۔۔ ویلحق بما نص علیہ فی الحدیث كل ما لہ رائحۃ كریھۃ مأكولًا أو غیرہ ۔۔۔ وكذالك ألحق بعضھم بذالك من بفیہ بخر أو بہ جرح لہ رائحۃ۔ (شامی ج:۱ ص:۶۶۱ مطلب فی الغرس فی المسجد)۔

