بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌چیزوں‌سے‌وضو‌نہیں‌ٹوٹتا

سگریٹ نوشی اور ٹیلی ویژن، ریڈیو دیکھنے سننے کا وضو پر اثر

سوال:۔

سگریٹ نوشی، ٹیلی ویژن دیکھنے اور ریڈیو پر موسیقی سننے سے کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب:۔

سگریٹ نوشی سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن منہ کی بدبو کا پوری طرح دُور کرنا ضروری ہے، اور گناہوں کے کاموں سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن مکروہ ضرور ہوتا ہے، اس لئے دوبارہ وضو کرلینا مستحب ہے۔(۱)

  1. (۱) ومندوب فی نیف وثلاثین موضعا (إلٰی أن قال) وبعد كل خطیئۃ۔ (درمختار مع رد المحتار ج:۱ ص:۸۹، مطلب فی إعتبارات المركب التام)۔