جنچیزوںسےوضونہیںٹوٹتا
باوضو حقہ، بیڑی، سگریٹ، پان استعمال کرکے نماز پڑھنا
سوال:۔
ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے بہت سے بزرگ ایسا کرتے ہیں کہ نماز کے لئے وضو کیا، نماز ادا کی، اس کے بعد سگریٹ، بیڑی، حقہ نوشی کرتے ہیں، جب دُوسری نماز کا وقت آجاتا ہے تو صرف دو تین بار کلی کی اور نماز پڑھ لیتے ہیں اور تسبیح و وظائف بھی کرتے رہتے ہیں۔ اب جبکہ رمضان شریف خدا کے فضل و کرم سے شروع ہوچکا ہے، اس میں بھی اکثر دیکھتے ہیں کہ ایک شخص تمام دن روزہ رکھتا ہے، روزہ اِفطار کرنے سے قبل وضو کرتا ہے، روزہ اِفطار کرتا ہے اور اس کے بعد بیڑی، سگریٹ یا حقہ نوشی کرتا ہے، پھر کلی کرنے کے بعد نمازِ مغرب میں جماعت میں شامل ہوجاتا ہے، اس سے وضو تو خراب نہیں ہوتا؟ وظائف میں تو خلل نہیں آتا؟ برائے مہربانی اس اہم مسئلے سے آگاہ فرمائیں۔
جواب:۔
حقہ، بیڑی، سگریٹ، پان سے وضو تو نہیں ٹوٹتا،(۱) لیکن نماز سے پہلے منہ کی بدبو کا دُور کرنا ضروری ہے، اگر منہ سے حقہ، سگریٹ کی بو آتی ہو تو نماز مکروہ ہوجاتی ہے۔(۲)
- (۱)کفایۃ المفتی ج:۲ ص:۳۲۲، طبع دارالاشاعت کراچی۔
- (۲) (قولہ وأكل نحو ثوم) أی كبصل ونحوہ مما لہ رائحۃ كریھۃ للحدیث الصحیح فی النھی عن قربان آكل الثوم والبصل المسجد ۔۔۔ ویلحق بما نص علیہ فی الحدیث كل ما لہ رائحۃ كریھۃ مأكولًا أو غیرہ ۔۔۔ وكذٰلك ألحق بعضھم بذٰلك من بفیہ بخر أو بہ جرح لہ رائحۃ۔ (شامی ج:۱ ص:۶۶۱ مطلب فی الغرس فی المسجد)۔

