بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌چیزوں‌سے‌وضو‌نہیں‌ٹوٹتا

آگ پر پکی ہوئی یا گرم چیز کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا

سوال:۔

میں نماز باقاعدگی کے ساتھ ادا کرتی ہوں، اور میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میں چائے کثرت سے استعمال کرتی ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ گرم چیز کھانے سے، مثلاً: چائے، کھانا یا ایسی چیزیں جو آگ پر پکی ہوں، سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور دوبارہ وضو کیا جائے۔

جواب:۔

آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔(۱)

  1. (۱) حدثنا شعیب عن محمد بن المنكدر قال: سمعت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ قال: کان آخر الأمرین من رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ترك الوضوء مما مست النار۔ (إعلاء السنن ج:۱ ص:۱۴۵، باب ترك الوضوء مما مست النار)۔