جنچیزوںسےوضونہیںٹوٹتا
وضو کرکے کسی ایسی چیز کو دیکھ لے جو حرام ہے تو وضو نہیں ٹوٹے گا
سوال:۔
اگر کوئی آدمی یا عورت وضو کرکے ایسی چیز کو دیکھ لے جو اِسلام میں حرام ہو، یا کوئی عورت بغیر پردہ کسی شخص کو دیکھ لے، کیا ان کا وضو قائم رہتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
وضو کرکے گناہ کا کام کرنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن وضو کی نورانیت ضائع ہوجاتی ہے۔(۱)
- (۱) کذا فی إمداد الاحکام ج:۱ ص:۲۶۴، طبع دارالعلوم کراچی۔

