جنچیزوںسےوضونہیںٹوٹتا
غیرمحرَم کو دیکھنے کا وضو پر اَثر
سوال:۔
سنا ہے وضو کرنے کے بعد غیرمحرَم کو دیکھنا منع ہے، اس سے وضو ٹوت جاتا ہے، چاہے غیرمحرَم کو دُور سے دیکھو، قریب سے دیکھو، تصویر میں دیکھو، یا ٹی وی وغیرہ میں دیکھو، وضو برقرار نہیں رہتا، پلیز قرآن کی روشنی میں تفصیل سے جواب دیں، کیونکہ وضو کے بعد ٹی وی اخبار وغیرہ پر نظر پڑجاتی ہے، کہاں تک یہ بات دُرست ہے؟
جواب:۔
نامحرَم کو دیکھنا گناہ ہے،(۱) وضو اس سے نہیں ٹوٹتا۔
- (۱) عن بریدۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لعَلِیّ: یا علیُّ! لَا تتبع النظرۃ النظرۃ، فإن لك الأولٰی، ولیست لك الْاخرۃ۔ (مشكوٰۃ، باب النظر إلی المخطوبۃ ص:۲۶۹)۔

