بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌چیزوں‌سے‌وضو‌نہیں‌ٹوٹتا

مرد وعورت کے ستر کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کے وضو کا حکم

سوال:۔

میں پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہوں، مرض کی تشخیص کے لئے مجھے مریض کے ستر کا معائنہ بھی کرنا پڑتا ہے، مریضوں میں دونوں جنس کے مریض شامل ہوتے ہیں، دورانِ کام نماز کا وقت بھی آتا ہے، اور ہم گھر سے وضو کرکے آتے ہیں، کیا ایسی صورت میں ہمارا وضو بحال رہے گا؟

جواب:۔

اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔(۱) ضرورت سے زیادہ ستر نہ کھولا جائے۔(۲)

  1. (۱) کذا فی أغلاط العوام ص:۵۳، طبع زمزم پبلشرز کراچی۔
  2. (۲) ینظر) الطبیب (إلٰی موضع مرضھا بقدر الضرورۃ)۔ (الدر المختار ج:۶ ص:۳۷۰ كتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی النظر واللمس طبع ایچ ایم سعید)۔