بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جن‌چیزوں‌سے‌وضو‌نہیں‌ٹوٹتا

پاجامہ گھٹنے سے اُوپر کرنا گناہ ہے، لیکن وضو نہیں ٹوٹتا

سوال:۔

ہم نے عام طور پر لوگوں سے سنا ہے کہ جب پاجامہ گھٹنے سے اُوپر ہوجائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب:۔

کسی کے سامنے پاجامہ گھٹنوں سے اُوپر کرنا گناہ ہے،(۱) مگر اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

وینظر الرجل من الرجل سوی ما بین سرتہ إلٰی ما تحت ركبتہ۔ (تنویر الأبصار مع رد المحتار ج:۶ ص:۳۶۴، فصل فی النظر والمس)۔ أیضًا: عن عاصم بن حمزۃ عن علی قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لَاتکشف فخذك ولَا تنظر إلٰی فخذ حی ومیّت۔ (نصب الرایۃ ج:۴ ص:۲۴۴ حدیث نمبر:۷۳۱۹)۔ أیضًا: عن عمرو بن شعیب عن أبیہ عن جدہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: كل شیء أسفل من سرتہ إلٰی ركبتہ عورۃ۔ (شرح مختصر الطحاوی ج:۱ ص:۶۹۶، ۶۹۷، كتاب الصلاۃ)۔

  1. (۱) کیونکہ مردوں کے ستر کا آغاز اسی حصے سے ہوتا ہے۔