جنچیزوںسےوضونہیںٹوٹتا
کپڑے بدلنے اور اپنا سراپا دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا
سوال:۔
اکثر بزرگ خواتین یہ کہتی ہیں کہ اگر گھر کے کپڑے پہنے وضو کرلیا اور پھر قرآن خوانی میں جانا ہے یا نماز پڑھنی ہے توہم وضو کرنے کے بعد دُوسرے کپڑے بدلتے وقت اپنے سراپا کو نہ دیکھیں، اپنا سراپا دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ آپ اس سلسلے میں وضاحت فرمائیں۔
جواب:۔
خواتین کا یہ مسئلہ صحیح نہیں، کپڑے بدلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا اور نہ اپنا سراپا (ستر) دیکھنے سے وضو ٹوٹتا ہے۔(۱)
- (۱) چونکہ ان چیزوں کا نواقضِ وضوء میں سے نہ ہونا اظہر من الشمس ہے، اس لئے کتبِ فقہ میں ان کے متعلق کوئی جزئیہ نظر سے نہیں گزرا۔ دیکھئے: فتاویٰ دارالعلوم دیوبند ج:۱ ص:۱۳۵، کذا فی اغلاط العوام ص:۵۳، طبع زمزم۔

