جنچیزوںسےوضونہیںٹوٹتا
لیٹنے یا ٹیک لگانے سے وضو کا حکم
سوال:۔
سونے سے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے، کیا لیٹنے سے یا ٹیک لگاکر بیٹھنے سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب:۔
اگر لیٹنے اور ٹیک لگاکر بیٹھنے سے نیند نہیں آئی تو وضو قائم ہے۔(۱)
- (۱) والمعانی الناقضۃ (إلٰی أن قال) والنوم مضطجعًا أو متكئًا أو مستندًا إلٰی شیء لو أزیل لسقط۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۲۵ فصل فی نواقض الوضوء)۔ ینقض الوضوء اثنا عشر شیئًا ۔۔۔ أو نوم متكئًا أو مستندًا إلٰی شیء لو أزیل لسقط ۔۔۔الخ۔ (الفقہ الْإسلامی وأدلّتہ ج:۱ ص:۲۸۳، ۲۸۴، خلاصۃ نواقض الوضوء فی المذاھب)۔

