جنچیزوںسےوضوٹوٹجاتاہے
دانت سے خون نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
سوال:۔
کلی کرتے وقت منہ سے خون نکل جاتا ہے، خون حلق میں نہیں جاتا، بس دانت میں سے نکل جاتا ہے اور میں فوراً تھوک دیتا ہوں، تو آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ منہ میں خون آنے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ کیا دوبارہ وضو کرنا چاہئے؟
جواب:۔
خون نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، بشرطیکہ اتنا خون نکلا ہو کہ تھوک کا رنگ سرخی مائل ہوجائے یا منہ میں خون کا ذائقہ آنے لگے۔(۱)
- (۱) وإن خرج من نفس الفم تعتبر الغلبۃ بینہ وبین الریق فإن تساویا انتقض الوضوء ویعتبر ذالك من حیث اللون فإن کان أحمر انتقض وإن کان أصفر لَا ینتقض كذا فی التبیین۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۱، كتاب الطھارۃ، نواقض الوضوء)۔

