جنچیزوںسےوضوٹوٹجاتاہے
دانت سے خون نکلنے پر کب وضو ٹوٹے گا
سوال:۔
اگر دانت میں سے خون نکلتا ہو اور وضو بھی ہو تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟
جواب:۔
اگر اس سے خون کا ذائقہ آنے لگے یا تھوک کا رنگ سرخی مائل ہوجائے تو وضو ٹوٹ جائے گا، ورنہ نہیں۔(۱)
- (۱) وینقضہ دم مائع من جوف أو فم غلب علٰی بزاق حكمًا للغالب أو ساواہ احتیاطًا، لَا ینقضہ المغلوب بالبزاق ۔۔۔ (قولہ غلب علٰی بزاق) ۔۔۔ وعلامۃ كون الدم غالبًا أو مساویًا أن یكون البزاق أحمر، وعلامۃ كونہ مغلوبًا أن یكون أصفر۔ (رد المحتار علی الدر المختار ج:۱ ص: ۱۳۹، مطلب نواقض الوضوء، طبع ایچ ایم سعید)۔

