بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

وضو‌کے‌مسائل

کپڑے خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو کھڑے ہوکر وضو کرنا

سوال:۔

کھڑے ہوتے ہوئے آدمی وضو کرلے، بیٹھنے سے کپڑے خراب ہونے کا اندیشہ ہو، اور اکثر اوقات آدمی کھڑے ہوکر وضو کرتے ہیں تو کیا نماز ہوجاتی ہے یا کہ نہیں؟ کیونکہ اس جگہ میں صرف شینک سسٹم ہے اور بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے۔

جواب:۔

اگر بیٹھنے کا موقع نہ ہو تو کھڑے ہوکر وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں، چھینٹوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔(۱)

  1. (۱) وفی البخاری فی روایۃ ابن عباس رضی اللہ عنہ: ثم قام إلٰی شن معلقۃ فتوضأ منھا فأحسن وضوئہ ثم قام یصلی ۔۔۔الخ۔ (ج:۱ ص:۳۰، باب قرااءۃ القرآن بعد الحدث وغیرہ)۔