وضوکےمسائل
کھڑے ہوکر بیسن میں وضو کرنا
سوال:۔
آج کل گھروں میں بیسن لگے ہوئے ہیں، اور لوگ زیادہ تر بیسن سے ہی کھڑے ہوکر وضو کرلیتے ہیں، وضو کھڑے ہوکر کرنے سے نماز ہوجاتی ہے؟
جواب:۔
وضو تو اس طرح بھی ہوجاتا ہے (اور وضو صحیح ہو تو اس سے نماز پڑھنا بھی صحیح ہے) لیکن افضل یہ ہے کہ قبلہ رُخ بیٹھ کر وضو کرے۔(۱)
- (۱) فآداب الوضوء الجلوس فی مکان مرتفع تحرزًا عن الغسالۃ واستقبال القبلۃ۔ (مراقی الفلاح ص:۴۲ طبع میر محمد، أیضًا: درمختار مع رد المحتار ج:۱ ص:۱۲۷، مطلب فی مباحث الْإستعانۃ فی الوضوء بالغیر)۔

