وضوکےمسائل
بوجہ عذر کھڑے ہوکر وضو کرنا
سوال:۔
کیا کھڑے ہوکر وضو کیا جاسکتا ہے، جبکہ بیٹھ کر وضو کرنے میں تکلیف ہو؟
جواب:۔
کھڑے ہوکر وضو کرنے میں چھینٹے پڑنے کا اِحتمال ہے، اس لئے حتی الوسع وضو بیٹھ کر کرنا چاہئے،(۱) لیکن اگر مجبوری ہو تو کھڑے ہوکر وضو کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔(۲)
- (۱) فآداب الوضوء الجلوس فی مکان مرتفع تحرزًا عن الغسالۃ واستقبال القبلۃ۔ (مراقی الفلاح ص:۴۲ طبع میر محمد، أیضًا: درمختار مع رد المحتار ج:۱ ص:۱۲۷، مطلب فی مباحث الْإستعانۃ فی الوضوء بالغیر)۔
- (۲) وفی البخاری فی روایۃ ابن عباس رضی اللہ عنہ: ثم قام إلٰی شن معلقۃ فتوضأ منھا فأحسن وضوئہ ثم قام یصلی ۔۔۔الخ۔ (ج:۱ ص:۳۰، باب قرااءۃ القرآن بعد الحدث وغیرہ)۔

