وضوکےمسائل
دورانِ وضو کسی حصے کا خشک رہ جانا
سوال:۔
اگر وضو کے دوران کوئی حصہ خشک رہ جائے تو دوبارہ وضو کرنا چاہئے یا اس حصے پر پانی ڈالنا چاہئے؟
جواب:۔
صرف اتنے حصے کا دھولینا کافی ہے، لیکن اس خشک حصے پر پانی کا بہانا ضروری ہے، صرف گیلا ہاتھ پھیرلینا کافی نہیں۔(۱)
- (۱) ولو بقیت علی العضو لمعۃ، لم یصبھا الماء، فصرف البلل الذی علٰی ذٰلك العضو إلٰی اللمعۃ جاز كذا فی الخلاصۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۵، كتاب الطھارۃ، فرائض الوضوء)۔

