بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

وضو‌کے‌مسائل

پلکوں یا ناک کا میل پڑنے والے پانی سے وضو

سوال:۔

وضو کے پانی میں اگر پلکوں کا ایک بال، آنکھوں کا چیپڑ اور ناک کا میل کم یا زیادہ پڑجائے، تو کیا اس پانی سے وضو جائز اور دُرست ہے؟ یا یہ پانی ناپاک ہوجائے گا؟

جواب:۔

وضو جائز ہے، پانی ناپاک نہیں ہوگا۔(۱)

  1. (۱) قولہ علیہ السلام: الماء طھور لَا ینجسہ شیء إلّا ما غیّر لونہ أو طعمہ أو ریحہ۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۱۶، كتاب الطھارۃ)۔