وضوکےمسائل
غسل خانے میں وضو
سوال:۔
ہمارے گھر میں دو غسل خانے ہیں، جن میں سے ایک اٹیچ باتھ ہے۔ میں اور گھر والے اکثر اس میں غسل بھی کرلیتے ہیں اور وضو بھی۔ جبکہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ غلط ہے، کیونکہ غسل اور وضو تو طہارت حاصل کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں، جبکہ بیت الخلا میں تو کچھ پڑھنا بھی جائز نہیں۔
جواب:۔
اس غسل خانے میں وضو جائز ہے، دُعائیں اس میں داخل ہونے سے پہلے پڑھ لی جائیں۔(۱)
- (۱) فی الدر المختار: والبداء ۃ بالتسمیۃ قولًا وتحصل بكل ذكر ۔۔۔ قبل الْإستنجاء وبعدہ إلّا حال إنكشاف وفی محل نجاسۃ فیسمی بقلبہ۔ وفی رد المحتار: الظاھر أن المراد أنہ یسمی قبل رفع ثیابہ إن کان فی غیر المکان المعدّ لقضاء الحاجۃِ، وإلّا فقبل دخولہ فلو نسی فیھما سمٰی بقلبہ ولَا یحرك لسانہ تعظیمًا لِاسم اللہ تعالٰی۔ (الدر المختار مع رد المحتار ج:۱ ص:۱۰۹)۔

